پشین؛مئیر کارپوریشن کی  پولیس اہلکار  کی شہادت کی پرزور الفاظ میں مزمت

35

پشین ،18 اگست ( اے پی پی ): مئیر کارپوریشن سردار اکبر خان ترین نے  گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس اہلکار عبدالغفور کاکڑ کی شہادت کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز ہماری حفاظت اور امن کے لیے خطرے کا سامنا کرتے ہیں ہم ان کے پیشے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ان کے عزائم کو سراہتے ہیں جو سماج کی بہتری کے لیے خندا پیشانی سے فرائض کی انجام دہی کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے اس طرح کے واقعات ہمارے فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہم دکھ اور غم کے اس گھڑی میں پولیس سپاہی کے سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں جبکہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں قوم ہمیشہ ان شہید ہیروز کو یاد رکھے گی کیونکہ ان کی قربانیوں کی بدولت ہم سکھ کا سانس لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم پولیس اہلکار کے شجاعت اور قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ آج پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔