پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں کمرشل اور نان کمرشل سٹوڈنٹس کیلئےکورس کا آغاز

23

اوکاڑہ۔ 07 اگست (اے پی پی):پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول  میں کمرشل اور نان کمرشل سٹوڈنٹس کے کیلئے  کورس کا آغاز کردیا گیا۔  ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،ڈی ائی جی ٹریفک پنجاب مرزا فرحان بیگ ، آر پی او ساہیوال محبوب رشید ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کے احکامات کی روشنی  میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسراوکاڑہ خواجہ عابد صغیر کے ہمراہ انچارج ایجوکیشن، انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ سکول محمد عامرخان اور میڈم ریحانہ نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول  میں کمرشل اور نان کمرشل سٹوڈنٹس کوروڈ سیفٹی کے متعلق لیکچر دیا، تمام سٹوڈنٹس کو لائن ، لین ، ہیلمٹ اور سیٹ  بیلٹ کے متعلق بریف کیا گیا ۔ اس کے علاوہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کےاستعمال غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے نقصانات کے بارے سٹوڈنٹس کو مطلع کیا گیا۔