چنیوٹ،14 اگست (اے پی پی): پاکستان کی یوم آزادی کی چھہترویں سالگرہ پر سابق ایم این اے قیصر احمد شیخ کی طرف سے ہزاروں موٹر سائیکلوں اور رکشہ ڈرائیوں کو پانچ پانچ لیٹرپیٹرول مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔یہ سلسلہ پچھلے سات آٹھ سالوں سے جاری ہے۔
اپنے ڈیرے پر عوام سے خطاب کر تے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پوری قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ دن ہمارے دلوں میں خاص جگہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا مطالبہ تاریخی طور پر جائز تھا۔آج کا یوم آزادی ماضی کی قربانیوں پر غور، حال کی کامیابیوں کو منانے اور اپنے ملک کے نواجوں کے روشن مستقبل کا تصور کرنے کا ایک موقع ہے۔











