اٹک،14 اگست(اے پی پی):پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک راٶعاطف رضا تھے۔ مہمان خصوصی نے پرچم کشائی کی۔ پولیس اور ریسکیو1122 کے دستوں نے سلامی پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک راٶعاطف رضا نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جو قائداعظم اور ان کے رفقاء کی انتھک کوششوں کا ثمرہے۔یہ ملک بے شمار اور لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔ یہ مملکت ہماری پہچان بنی اور اس کے وجود سے ہی ہم پاکستانی کہلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں ہم یہ عہد کر تے ہیں کہ ہم اس ملک سے ہر قسم کی برائی کا خاتمہ کر یں گے اور اسکو ایک عظیم مملکت بنائیں گے۔ انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان بے شمار قر بانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔
ضلع بھر میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں پر وقار تقاریب منعقد کی گئیں جس میں شہر یوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔











