گوجرانوالہ؛کمشنر ، آر پی او کی یادگار شہداء پر حاضری، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

11

گوجرانوالہ، 14اگست(اے پی پی):یوم آزادی کے موقع  پر کمشنر نوید حیدر شیرازی، ریجنل پولیس آفیسرڈاکٹر حیدر اشرف، سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم اور ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔

 اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید سلامی پیش کی، افسران کی طرف سے یادگار شہدا پرپھول چڑھائے گئے، اور بعد ازاں ملکی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔