ڈیرہ بگٹی؛ سوشل میڈیا پر عمر رسیدہ اور بیمار خاتون کی وائرل ویڈیو کا ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا، فوری مدد کی ہدایت

34

ڈیرہ بگٹی،06 اگست (اے پی پی ): سوشل میڈیا پر   عمر رسیدہ  اور   بیمار  خاتون کی   ویڈیو  وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے  نوٹس لے لیا   اور تحصیلدار عبدالکریم بگٹی  کو فوری  اس عورت کے گھر جانے  کی ہدایت کی ۔

تحصیلدار عبدالکریم بگٹی  نے   خاتون کے  گھر  پہنچ کر   اس کی  بیمار پرسی کی اور اسے راشن، سامان اور نقدی رقم دی۔ ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد  نے اس عورت کے علاج معالجے کے لیے پی پی ایل ڈاکٹرز سے بات کی اور  اسکےمفت  علاج کا ذمہ بھی پی پی ایل نے اٹھا لیا ہے ۔