ڈیرہ غازی خان؛ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او حسن افضل

10

ڈیرہ غازی خان،19 اگست(اے پی پی):ڈی پی او حسن افضل نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی سرکلز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی پی او نےسنگین مقدمات کی یکسوئی اور روڈ کرائم میں ملوث مجرمان و  گینگز کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایچ اوز کی کاکردگی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکلز میں قائم خدمت مراکز اور فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہر ایس ایچ او کی کار کردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈی پی او حسن افضل نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے کے خلاف بھر پور کارروائیاں کریں اور اشتہاریوں و دیگر ریکارڈ یافتہ مجرمان کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر بروقت یکسو کریں اور چالان کی پیڈنسی کو کم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت کے مطابق ٹائم پریڈ کے اندر مقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔