ڈیرہ غازی خان ،24 اگست (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)سجاد حسن خان نے ریجن بھر میں اہم تنصیبات،حساس مقامات اور غیرملکی شہریوں کی آن گرواونڈ سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں فوجی سیمنٹ فیکٹری ڈی جی خان کا دورہ کیا اور پراجیکٹ پرغیرملکی شہریوںباالخصوص چائینز انجینئرز کی سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریجن بھر میں اہم تنصیبات،حساس مقامات اور غیرملکی شہریوں کی آن گراونڈ سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے دوروں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں آر پی او نے فوجی سیمنٹ فیکٹری ڈی جی خان کا دورہ کرکے پراجیکٹ پر کیئے گئے سکیورٹی اقدامات باالخصوص چائینز انجینئرز و دیگر غیر ملکی ماہرین کی سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان حسن افضل بھی ہمراہ تھے،دورے کے دوران آر پی او نے سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ، چائینز انجینئرز و دیگر غیر ملکی ماہرین م سے ملاقات بھی کی۔ آر پی او نے سکیورٹی پر تعینات جوانوں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے ،آبزرویشن پوسٹوں کی تعداد میں اضافے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے سخت نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیئے۔
آر پی او نے غیرملکی شہریوں کی نقل وحرکت کے دوران سکیورٹی ایس او پی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم جاری کیا، سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ایلیٹ فورس ،کوئیک رسپانس فورس کو چیک کیا اور انہیں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی











