ڈی جی خان؛حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسویؒ کے178 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

80

ڈیرہ غازی خان،24 اگست (اے پی پی): برصغیر کے روحانی پیشوا پیر پٹھان حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کے 178ویں عرس کی تقریبات ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں شروع ہو گئیں۔

سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد تونسہ شریف پہنچ گئی ہے اور عرس کی مرکزی تقریب آج جمعہ کو دربار سلیمانیہ محمودیہ نظامیہ میں منعقد ہو گی۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے دربار کے اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان لک نے حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر تحصیل تونسہ میں آج جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔