کوئٹہ ؛پاکستان کسٹمز نے ڈبلیو سی او کے معیار کے مطابق پہلی لیبارٹری قائم کردی ہے، چیف کلیکٹر کسٹمز عبدالقادر میمن

5

کوئٹہ،18 اگست (اے پی پی ): چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے ڈبلیو سی او کے معیار کے مطابق پہلی لیبارٹری کوئٹہ این ایل سی میں قائم کر دی ہے ، لیبارٹری کے قیام سے تاجر برادری کو بہت فائدہ ہوگا ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ این ایل سی میں لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر کیا۔چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن نے کہا کہ اس بنیادی لیبا رٹری میں ہر قسم کی کیمیکل اور دیگر اشیاءکا  چیک اپ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسٹمز کا مقصد ہے کہ صاف اور شفاف قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیبارٹری سے تمام تاجر برادری، کسٹمز کلیئرنگ اینڈ فاروڈنگ ایجنٹس مستفید ہوں، بلوچستان کی تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ آج پورا ہوا۔

 عبدالقادر میمن نے کہا کہ لیبارٹری جو کہ بنیادی طور پر کسٹم ہاؤس کے اپریزمنٹ ویسٹ کے تعاون سے چلائی جائے گی اور اس کے قیام سے اب ہر قسم کی کیمیکل اور دیگر اشیاءکا معائنہ لیبارٹری میں ہوسکے گا جس سے کسٹم ویلیو میں آسانی سے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بلوچستان کے تاجر برادری ملک کے دوسرے صوبوں کی لیبارٹریوں سے استفادہ حاصل کرتے تھے جس میں اچھا خاصا وقت لگتا ہے اور اب کوئٹہ میں با آسانی تاجربرادری مستفید ہوگی۔

اس موقع پر کلیکٹر اپریزمنٹ کوئٹہ آغا سعید اور دیگر کسٹمز افسران سمیت لیبارٹری اسٹاف بھی موجود تھے۔