ڈیجیٹیلائز یشن دور جدید کا اہم ترین تقاضا ہے،بورڈ آف ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا؛ نبیل جاوید

5

لاہور،18اگست(اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ آف ریونیو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف گامزن ہے ۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا ہے کہ ڈیجیٹیلائز یشن دور جدید کا اہم ترین تقاضا ہے،بورڈ آف ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پی آئی ٹی بی اور پی ایل آر اے افسران نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی کی جانب سے نبیل جاوید کو پروجیکٹس میں پیش رفت پر بریفنگ دی ۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے لینڈ مینجمنٹ سسٹم ،سیٹلمنٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ ایکوزیشن سسٹم میں بہتری کاجائزہ لیا ۔ایس ایم بی آر کا ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی کو جاری پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت محکمانہ امور میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

نبیل جاوید نے  پی آئی ٹی بی کو درپیش مسائل جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ڈیجیٹیلائز یشن دور جدید کا اہم ترین تقاضا ہے،بورڈ آف ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

انہوں  نے صوبے بھر میں پی ایل آر اے ماڈل سنٹر ز کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ای رجسٹریشن سمیت تمام پراجیکٹس کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔