اوکاڑہ؛دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو آپریشن جاری ، لوگوں کو کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا

21

اوکاڑہ،18اگست(اے پی پی):دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، 9 مقامات پرریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے  کیلئے  ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں،400 کے قریب افراد جن میں عورتیں، بچے اور بوڑھے شامل ہیں کو مختلف مقامات سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ریلیف آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال زیر قیادت کیا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہیڈسیلمانکی اور اٹاری کے مقام پر ریسکیو ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔