قصور،14اگست(اے پی پی):پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورقیصر نذیر بٹ و دیگر نے پرچم کشائی کی،قصور جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،جشن آزادی تقریب میں بچوں نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورنے جشن آزادی کیک بھی کاٹا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورنے بچوں میں گفٹ اور پودے تقسیم کئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج قصور منصوربریار، سینئر سول جج سول ڈویژن منزہ عاصم، ممبر پنجاب بارکونسل ملک ریاض احمد، صدرڈسٹرکٹ بار قصور خالد لطیف، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارقصور کاشف اسلم و دیگر نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورقیصر نذیر بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ذاتی مفاد سے بالاترہوکر ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے،اللہ تعالیٰ کا شکرہے، ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14اگست جشن آزادی مبارک تجدیدعہدکا دن جس کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔











