گوجرانوالا،15اگست(اے پی پی):سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس نے بھر پور کاروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احمدشہزاد ہاؤس رابر گینگ کے4ارکان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 6لاکھ 50ہزار روپے نقدی، 02عددموٹر سائیکل اور آرٹیفشل جیولری برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان میں احمد شہزاد، اویس،معتصم جعفعر اور بلال حیدر شامل ہیں۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں ہاؤس رابری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔
سی پی او نے کہا ہےکہ گوجرانوالہ پولیس ہمہ وقت جرائم کی بیخ کنی میں برسرپیکار ہے۔











