تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

5

اوکاڑہ،15اگست(اے پی پی):تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔صمصام بخاری نے نومئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ  نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، یہ ادارے ہمارے ہیں ،ہمیں ملکر کام کرنا ہے اور آج کے دن کے بعد میں تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔