پشاور،29 اگست(اے پی پی): خیبرپختونخوا کی نگران صوبائی کابینہ کے مزید 2 اراکین نے بحیثیت صوبائی وزراء آج اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا، جبکہ نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے
بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں انجینئر عامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان شامل ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال کاکا خیل سمیت دیگر نگران صوبائی وزراء،انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔











