احمدپورشرقیہ ،29 ستمبر(اے پی پی): عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں ضلع بھر میں 73 جلوس پولیس کے سخت سیکیورٹی حصار میں جاری ہیں ۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے شہر کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او سید محمد عباس نے شہر کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور جلوس کے ساتھ چلتے ہوئے میلاد چوک تک پہنچے۔ چوک فوارہ اور میلاد چوک پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی دورہ کیا، علماء کرام اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی، شرکاء کے ساتھ گھل مل گئے۔ پولیس افسران کو سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔
منتظمین جلوس نے بہترین سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔











