ڈیرہ بگٹی،29 ستمبر(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی جشن عیدمیلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم انتہائی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،جس موقع پر مختلف جلوس نکالے جا رہے ہیں۔جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ کی شرکت سے پوری فضا آقا کی آمد مرحبا داتا کی آمد مرحباﷺ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔











