امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے؛امریکی سفیر

9

گوادر،12ستمبر(اے پی پی): امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  نے کہا ہے کہ  بلوچستان میں تعلیم ، صحت ، قابل تجدید تونائی ، تجارت  اور معاشی ترقی کے شعبوں میں تعاون کا فروغ ترجیح ہے ، امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔

ان خیالات  کا اظہار انہوں نے  ساحلی تجارتی مرکز گوادر کے  دورے کے  موقع پر کیا ۔ انہوں نے گوادر میں مقامی تاجروں اور ماہی گیروں کے وفود سے ملاقات کی  ۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا میرین ٹریڈ ، سیاحت اور کمیونی کیشن سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ سے بلوچستان میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کئیے جاسکیں گے ۔

 گوادر بندرگاہ کے دورے میں چیئرمین پورٹ پسند خان بلیدی نے پورٹ کی آپریشنل سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں  پر بریف کیا ۔ نیول بیس پی این ایس اکرم دورے میں علاقائی معاملات اور شراکت داری کے معاملات پر بات ہوئی ۔