اوکاڑہ،سعودی عرب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 4 افراد کی نماز جنازہ ادا

14

 

اوکاڑہ،26 ستمبر(اے پی پی): ریاض ) سعودی عرب (میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک  ہی  خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کے قبرستان میں ادا کر دی گئی ہے ، نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھنے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔