اوکاڑہ،28ستمبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری غلام مصطفی جٹ،ڈی ایس پی سٹی مہر یوسف اور بلدیہ کے افسران نے سرور چوک میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا، جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر جلوسوں کے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تیاریوں کے سلسلہ میں اظہار کا اطمینان کیا۔











