نگران و زیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر امت مسلمہ کے موقف کو احسن انداز میں پیش کیا، جان اچکزئی

2

نگران و زیر اعظم  نے مسئلہ کشمیر پر امت مسلمہ کے موقف کو  احسن انداز میں پیش کیا، جان اچکزئی

کوئٹہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):کو ئٹہ نگران صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا  کہ نگران و زیر اعظم   انوار الحق کاکڑکے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب  میں  پاکستانی عوام  کی امنگوں  کی عکاسی کرتے  ہو ئے   مسئلہ کشمیر پر امت مسلمہ کے موقف کو احسن انداز میں پیش کیا۔انہوں  نے   ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  پیر  کوصوبائی  کابینہ کے  اجلاس میں مختلف  ترقیاتی منصوبوں کی  منظوری دے دی گئی ہے اس بات کا بھی  فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلو چستان میں گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے متاثرین کی بحالی کے  حوالے سے و زیر اعلیٰ بلو چستان  ،  نگران  و زیر اعظم سے ملاقات کر یں گے اور ان کو سیلاب متاثرین  کی  مشکلات   سے   آگاہ کیا جا ئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو و زیر اعلی ہائوس  میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  کابینہ کے اجلاس میں نگران و زیر اعظم  کے جنرل اسمبلی کے خطاب کو   بے حد سراہا گیا ہے۔