بدین پریس کلب کے ہال میں آگ لگ گئی، لاکھوں کاسامان جل کر راکھ   

6

بدین ، 19ستمبر (اے پی پی ):بدین پریس کلب کے پہلے فلور پر موجود ہال میں اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے سے ہال  میں  موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، اچانک آگ لگنے سے صحافیوں اور شہریوں نے اپنی مدد آپ  کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ کی تپش کی وجہ سے مقامی شہری اور صحافی آگ پر قابو نہ پا سکے۔ فائر برگیڈ کو بار بار اطلاع کرنے کے باوجود فائربرگیڈ تاخیر سے پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔

پریس کلب بدین کے ہال میں موجود فرنیچر،ساوئنڈ سسٹم، اسٹیج کا سامان، الماری، کرسیوں سمیت دیگر چیزیں جل کا راکھ ہو گئی جبکہ تاحال آگ لگنے کا وجہ پتہ  نہیں  چل سکا ہے۔