نگران وزیر توانائی محمد علی کا پاکستان بزنس کونسل کے تحفظات کو دور کرنے پر زور

22

اسلام آباد،19 ستمبر(اے پی پی ):نگراں وزیر برائے توانائی محمد علی سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے منگل کو یہاں آج پاور ڈویژن میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صنعتی ٹیرف اور گرین انرجی آپشنز سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

وفاقی وزیر نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ صنعت ملک کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے اور اس کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مسائل کو فوری طور  پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔  وفاقی وزیر نے متعلقہ حلقوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ تاجر برادری کو ساتھ لے کر ان کے مسائل کو ترجیح دیں۔