بھکر ،27 ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان سرسبز وشاداب اور کلین بھکر کیلئے بھرپور انداز میں اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے“اب گاﺅں چمکیں گے ” پروگرام پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے چک نمبر 54اور چاہ بخشو والا کا دورہ کیا اور کلین آپریشن کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر نمبرداروں کو ہدایات جاری کی کہ وہ پوری مستعدی سے کام جاری رکھیں تاکہ “اب گاﺅں چمکیں گے ” پروگرام سے حکومتی وژن کے مطابق دیہی علاقوں کے لوگ بھرپور مستفید ہوسکیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام امور کی انجام دہی میں قطعی طور پر سست روی کا مظاہرہ نا کیا جائے اور تسلسل کیساتھ کلین آپریشن جاری رکھا جائے۔











