بھکر،22 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او محمد نوید نے ڈی ایس پی کلورکوٹ کے ہمراہ رات گئے تھانہ جنڈانوالہ ،تھانہ حیات خان شہید کا دورہ کیا اور تھانہ میں موجود ہیومن ریسورس، فرنٹ ڈیسک، تفتیشی ریکارڈ، حوالات سمیت متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ کی صفائی چیک کی۔
ڈی پی او محمد نوید کا کہنا تھا جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں کریں۔











