بھکر،23ستمبر (اے پی پی): ڈی پی او محمد نوید کی طرف سے روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ، ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔انہوں نے22 شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور بذریعہ ٹیلیفون ضروری کارروائی کرکے رپورٹ بروقت بھجوانے کی تاکید کی۔
اس موقع پر ڈی پی او محمد نوید نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، ہر خاص و عام بلا جھجک میرے پاس تشریف لا سکتے ہیں۔











