بھکر؛ 12 ربیع الاول انتہائی جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منایا جارہا ہے

17

بھکر، 29 ستمبر (اے پی پی):بھکرمیں 12 ربیع الاول انتہائی جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منایا جارہا ہے،بھکر میں 12 ربیع الاول کے 3 بڑے مرکزی جلوس مدرسہ جامعہ فریدیہ بہل روڈ جبکہ دوسرا مرکزی جلوس دربار سردار بخش سے برآمد ہوئے ،تیسرا بڑا جلوس عبداللہ شاہ کی قیادت میں جھنگ موڑ سے ہوتا ہوا شہر میں داخل ہوگا ،جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے  جناح گیٹ پر اختتام پزیر  ہونگے۔

جلوس کی قیادت عارف حسین قدوسی ،عابد سلطان حضرت علامہ مولانا عبداللہ شاہ باروی  نے کی، جلوس کے راستوں میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

 جلوس کے راستوں میں عاشقان رسولؐ کے اوپر پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا، عاشقان رسول ؐنے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور لنگر خیرات تقسیم کی گئیں، عاشقان رسولؐ اپنے پیارے آقا ؐکی ولادت باسعادت کے دن اپنے ہاتھوں میں مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے ماڈل جھنڈے اور جھنڈیاں اٹھائے لبیک یارسول ؐکی صدائیں لگارھے تھے، تمام جلوس  جناح گیٹ پر اختتام پذیر  ہوں گے ،جناح گیٹ پر  محفل میلاد کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔مقررین حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں بیان پیش کریں گے، جلوس کے راستوں پر میٹھے پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔