بہاولنگر،06 ستمبر ( اے پی پی ): بہاولنگر میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد، افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کیا گیا، سکولز طلباء نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے، ضلعی افسران، ونگ کمانڈر پاکستان رینجر، اساتذہ طلباء سمیت شہری بڑی تعداد میں شریک تھے۔ مقررین نے افواج پاکستان کی جرات و بہادری کے عظیم کارناموں پر روشنی ڈالی۔
یوم دفاع پاکستان کے حوالے ڈسٹرکٹ پبلک سکول سمیت ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی تقریب میں کرنل آصف علی ونگ کمانڈر بہاولنگر، یوسف چھینہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سی ای او ایجوکیشن میڈم شاہدہ حفیظ، دیگر سول و فوجی افسران، اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی ،طلباء نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے مقررین نے افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی جرات و بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
ماہر تعلیم پروفیسر شفیق احمد کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں جن کی ملک و قوم کے لیے قربانیوں سے انکار ممکن نہیں۔
تقریب میں طلباء وطالبات نے ٹیبلو اور تقاریر بھی پیش کیں، حاضرین نے طلباء کی پرفارمنس کو سراہا۔











