ملتان، 26 ستمبر(اے پی پی ):وزیر اعظم کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، میپکو ریجن میں ایک روز میں 160 صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا، ایک کروڑ6لاکھ95ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ 128بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔وہاڑی میں ایک بجلی چور کوموقع سے گرفتار کیاگیا۔25ستمبر کوملتان سرکل میں 15بجلی چوروں کو3123975روپے جرمانہ عائدکیا اور8مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 55 صارفین کو1769346 روپے جرمانہ عائد کیا اور55مقدمات کا اندراج ہوا۔وہاڑی سرکل میں 12صارفین کو523187 روپے جرمانہ عائد کیا اور9مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ ایک بجلی چور کوموقع سے گرفتار کیاگیا۔ بہاولپور سرکل میں 11صارفین کو669320روپے جرمانہ عائد کیا اور11مقدمات کا اندراج ہوا۔ساہیوال سرکل میں 16صارفین کو 783932 روپے جرمانہ عائد کیا اورایک مقدمہ درج ہوا۔رحیم یار خان سرکل میں 21صارفین کو1525988 روپے جرمانہ عائد اور21مقدمات کا اندراج ہوا۔مظفرگڑھ سرکل میں 13صارفین کو664930 روپے جرمانہ عائد کیا اور10مقدمات کا اندراج ہو۔بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو205000 روپے جرمانہ عائد کیا اور3مقدمات کا اندراج ہوا۔ خانیوال سرکل میں 14صارفین کو1429516 روپے جرمانہ عائد کیا اور10مقدمات کا اندراج ہوا۔











