ملتان،26ستمبر(اے پی پی): ملتان ریجن میں سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کی آسامیوں پر انٹرویو کا سلسلہ دو دن جاری رہنے کے بعد آ ج اختتام پذیر ہو گیا۔ انٹرویو میں 217 امیدواروں نے شرکت کی ۔ انٹر ویو پینل کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کی جبکہ ایس ایس پی آ پریشنز محمد عمران اور ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ جلیل عمران بطور ممبر موجود تھے ۔
اس سلسلے میں ملتان ریجن ملتان 116 ، وہاڑی 41 ، خانیوال 37، اور لودھراں کے 22 امید وار انٹر ویو میں شریک ہوئے ۔ ملتان 99 ، وہاڑی 28 ، خانیوال 25 اور لودھراں 15 سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کا انتخاب کیا جائے گا ۔
اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن میں فرنٹ ڈیسک کے لیے کمی نفری کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ عوام الناس کو سہولتوں کی فراہمی کو مزید بہتر اور یقینی بنایا جائے ،ان مقاصد کے حصول کے لیے میرٹ کو مقدم رکھا گیا ہے۔ امیدوار اللّٰہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ رکھیں ، کسی کے جھانسے میں نہ آ ئیں۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی تقرری کے لئے شفافیت اور میرٹ مقدم رکھا گیا ہے ۔











