جوہر آباد؛جشن میلاد مصطفٰیؐ کے حوالے سے ریلی

35

جوہرآباد، 26 ستمبر(اےپی پی): انجمن غلامان مصطفٰی جوہر آباد کے زیر اہتمام  جشن میلاد مصطفٰیؐ کے حوالے سے جامع مسجد غوث الاعظم غلہ منڈی سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت جماعت اہلسنت کے علماء و مشائخ نے کی ۔

شرکائے ریلی کا کمانڈر پرنٹنگ پریس مین بازار کے سامنے عبدالواہب چغتائی (صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب و سرپرست انجمن غلامانِ مصطفٰی جوہرآباد)، مرزا اشفاق بیگ، مرزا طاہر بیگ، رانا سلیم الرحمٰن، شیخ سجاد رسول، ملک حیات، چوہدری عنصر، صاحبزادہ ممتاز جاوید، خواجہ فہد مشتاق، چوہدری عامر، محمد عمر چغتائی، راسب بیگ، معازبیگ، عثمان بیگ، ملک شریف، شوکت بھٹی، جبار شاکر، بابر مرتضی اور ندیم جگی نے فقید المثال استقبال کیا گیا، ریلی پر گلپاشی کی گئی اور علمائے کرام  کو ہار پہنائے گئے۔