دریا خان؛انجمن غلامان مصطفیٰ ﷺکے زیر اہتمام ممبران امن کمیٹی کا بسلسلہ میلاد النبی ﷺاجلاس

37

دریاخان(اے پی پی)انجمن غلامان مصطفیٰﷺ دریاخان کے زیر اہتمام جامع مسجد توکلی محبوبی میں ممبران امن کمیٹی کا اجلاس بسلسلہ بارہ ربیع الاول میلاد النبی ﷺ منعقد ہوا جس میں مرکزی جلوس سمیت تمام میلاد النبیﷺ کی محافل اور پروگراموں کے بارے میں تفصیلی غوروخوض کیا گیا تاکہ یہ پروگرام خیروعافیت سے سرانجام پائیں ۔

ممبران امن کمیٹی نے طے کیا کہ مکمل حکومتی ایس اوپیز پر عمل کیا جائے گا ،مین بازار سمیت مرکزی جلوس کے تمام راستے صاف ستھرے اور ہرقسم کی تجاوزات سے صاف ہوں گے ،حسب روایت ممبران امن کمیٹی کے تمام ممبران جلوس کے ہمراہ ہوں گے، تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران کی شرکت یقینی بنائیں گے۔ دریاخان مسلکی اہم آہنگی کے مثالی اتحاد ویک جہتی قائم رکھے گا ،ایم سی دریاخان عملہ صحت و صفائی کے ساتھ موجود رہے گی۔

 تاجران بازار سے جلوس سے قبل دکان سے باہر ہرقسم کی لٹکانے والی اشیائے کو نہیں لگائے گا ،انجمن غلامان مصطفیٰ ﷺکے ذمہ داران نے شکریہ ادا کیا جبکہ ممبران امن کمیٹی نے اس اجلاس کے انعقاد پر کہا کہ اچھی روایت قائم کی جارہی ہے ، ہر مذہبی وقومی تہوار ایام اور دیگر مواقع پر اہم اپناکردار اداکرتے رہیں گے۔