رینالہ خورد،18ستمبر(اے پی پی):سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کا اچانک دورہ کیا ،اس دوران ایم ایس ڈاکڑ اویس شاہ نے سیکرٹری ہیلتھ کوہسپتال کا دورہ کروایا جہاں ہسپتال میں ادویات کے سٹورسمیت آپریشن تھیٹر ، آئی سی یو اور دیگر وارڈذ اور شعبوں کا معائنہ کیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور نااہلی پرپی ایم یو کے ملازم حافظ زاہد کے خلاف کارروائی کےلیے ڈائریکٹر پی ایم یو کو احکامات دے دیے ہیں جبکہ ڈسپنسرثاقب شاہ کوراجن پور ٹرانسفر کردیا ہے۔











