زکریا یونیورسٹی ملتان میں کھیلوں کی بنیاد پر داخلوں کا پہلا مرحلہ  مکمل

11

ملتان،19 ستمبر(اے پی پی ): زکریا یونیورسٹی ملتان میں کھیلوں کی بنیاد پر داخلوں کا پہلا مرحلہ  مکمل ہو گیا ہے، آج بروز منگل طلباء و طالبات کھلاڑیوں کی سپورٹس دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی،  20 ستمبر بروز بدھ کو طالبات اور 21ستمبر  جمعرات  اور 22 ستمبر جمعہ کو طلباء کے ٹرائلز لیے جائیں گے۔

 سپورٹس کی بنیاد پر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلہ لینے کےلیے 4 لیول مقرر کیے گئے ہیں۔تعلیمی بورڈ، یونیورسٹی، نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائیگی سائنس، آرٹس، لسانیات اور پروفیشنل ڈگریز کے ڈیپارٹمنٹ میں بھی سپورٹس کوٹہ مختص کیا گیاہے۔

 کاغذات کی جانچ پڑتال  اور آج ٹرائلز کی نگرانی کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی میں چیئرمین  پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار  ڈائریکٹر سپورٹس ترس محی الدین(سیکرٹری کمیٹی ) اسسٹنٹ ڈائریکٹریس عابدہ خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید اشرف شامل ہیں ۔ندیم اعظم خان بی زیڈ کوچ معاونت کر رہے ہیں۔