نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں  بادلوں کا راج، وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

3

نوشہرہ ورکاں،  19ستمبر( اے پی پی): نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں  بادلوں کا راج  اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، بارش سے تمام شاہراہوں پر برساتی پانی جمع اور چلنا دشوار  ہو گیا ہے جبکہ موسم گرما کے اختتام  اور تبدیل ہوتے موسم سے عوام خوش اور برساتی پانی کے انخلا کے لیے میونسپل کمیٹی کا عملہ ھمہ تن مصروف ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا کہ شدید اور کم  بارشوں کے سبب کسی بھی شہر یا قصببے کا ڈرینج سسٹم مخصوص دورانیے کے لیے ناکافی ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملہ میونسپل کمیٹی اپنی ذمہ داریوں اور ڈیوٹی سے غافل نہیں اور برساتی پانی کو نکالنے کے کوششیں ساتھ ساتھ  جاری رہتی ہے جبکہ برساتی سسٹم کے آغاز سے ٹمپریچر کم ہونے کی صورت دھان کی فصلوں میں بہتری کا قوی امکان ہے۔