زیارت ؛نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا گورنمنٹ ڈگری بوائز، گرلز کالجز کا دورہ

24

زیارت،21ستمبر(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر مردان خان ڈومکی نے گورنمنٹ ڈگری بوائز اور گرلز کالجز زیارت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ نے نگران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا کہ ایک ہی بلڈنگ میں بوائز کالج کی کلاسز صبح اور گرلز کالجز کی کلاسیں شام کے وقت ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بوائز اینڈ گرلز کالجز میں طلبہ کی تعداد 529 ہے جس میں 346 میل اور 183 فی میل ہیں۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ فروغ تعلیم کے لئے نگران صوبائی حکومت نے سو روزہ پلان آف ایکشن پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے جبکہ اندرون صوبہ کالجز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

 نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے سیکرٹری تعلیم کو تدریسی اسٹاف کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ کالجز میں تمام مضامین کے لیکچرارز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔