نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کی تاجر برادری سے ملاقات، گیس کی قیمتوں میں معقولیت، برآمدات میں اضافے کے منصوبوں کا اعلان

25

لاہور، 21 ستمبر (اے پی پی): نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) ہاؤس میں تاجر برادری سے ملاقات میں ملک بھر میں قدرتی گیس کی قیمتوں کو معقول بنانے کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔

جمعرات کو منعقدہ اجلاس میں  نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت اعجاز گوہر نے شرکت کی۔انہوں نے  توانائی کی قیمتوں کے تعین اور پیداوار کے لیے حکومتی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

وزیر محمد علی نے توانائی کی قیمتوں کے تعین پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی طرف سے عائد رکاوٹوں کو تسلیم کرتے ہوئے صنعتی ترقی کو ترجیح دینے کے حکومتی عزم پر زور دیا۔