ساہیوال ؛ ڈپٹی کمشنر  کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے  دفتر کا دورہ ، سیف فوڈ سٹی پروجیکٹ کا افتتاح

9

ساہیوال ، 20 ستمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ساہیوال کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیف فوڈ سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر عمیر ستار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبہ کا بنیادی مقصد پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام عملی اقدامات کو بہتر نتائج کے اصول کے لیے یکجا کر کے ان کا نفاذ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ابتدائی مرحلے میں شہر کے ایسے مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پر عوام والناس کی کثیر تعداد روز مرہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش حاصل کرتی ہیں، اس منصوبے کے تحت منتخب شدہ جگہوں پر خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد کی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے لائسنسنگ، میڈیکل سکرینگ اور ٹرینگ وغیرہ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام والناس کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے مربوط نظام مرتب کیا جائے گا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کو موبائل فوڈ لیب کی ورکنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی سربراہی میں سیف فوڈ سٹی پراجیکٹ کے سلسلے میں آگاہی واک اور فلیگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا۔