میرپورخاص؛پیپلزپارٹی لیڈیزونگ کا اجلاس،لیڈیزونگ کی باڈی بنانے کے لیے انٹرویوز کیے گئے

9

میرپورخاص،20 ستمبر(اے پی پی ):پیپلزپارٹی لیڈیزونگ کا اجلاس صوبائی صدر شگفتہ جمانی اور پی پی پی لیڈیز ونگ  سٹی میرپورخاص کی  صدر سابقہ ایم پی اے  نصرت سلطانہ خواجہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں سٹی لیڈیزونگ کی باڈی بنانے کے لیے انٹرویوز کیے گئے، چند روز میں باڈی تشکیل دی جائے گی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور خواتین کے حقوق کے لیے ہمیشہ کھڑی ہے اس نے خواتین کے حقوق کے لیے بہت سی قانون سازی کی  ہے اور خواتین کے حقوق پر کام کیا ہے جس کے لئے خواتین کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہی ہے۔

اجلاس میں سابق ایم این اے شمیم آرائیں پنہور، مہرین بھٹو، ضلعی نائب صدر ایڈووکیٹ نصرت میانو،  شمیم جہنڈیر ،سمیرا بلوچ.رضیہ اجن اور دیگر  خواتین نے بڑی تعداد میں  شرکت کی۔