سکھر،11ستمبر(اے پی پی): ڈویژنل سپریڈنٹ پاکستان ریلویز عرفان الحق کی جانب سے پیر کو یہاں کھلی کچہری منعقد کی گئی ، جس مین پاکستان ریلوے ملازمین، ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین سمیت شہریوں نے شرکت کی۔
کھلی کچہری میں ڈی ایس پاکستان ریلوے عرفان الحق نے آنے والے افراد کے مسائل سننے، بعض مسائل فوری طورپر حل کیے گئے جبکہ بعض پر احکامات جاری کئے گئے
اس موقع پر عرفان الحق نے ریلوے افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کے ساتھ ناانصافی اور ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے آنے والے سائلین کو مسائل حل کرنے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات حل کرنا ہماری اوالین ترجیح ہے، ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔











