سکھر ؛ گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے متصل بحریہ دسترخوان کا افتتاح کردیا گیا

59

 

خیرپور،26 ستمبر(اے پی پی):گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیرپورسے متصل بحریہ دسترخوان کا آغا زہو گیا ہے جسے مریضوں اور عام شہریوں کے لیے تحفہ قرار دیا جارہا ہے ، اس دستر خوان پر ایک وقت میں 300 سے لیکر 400 افراد تک کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،یہ سندھ کا سب سے بڑا دسترخوان ہے جسکا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے کیا ۔

اس سے ہسپتال آنے والے تمام مریضوں ان کے تیماداروں اور عام شہریوں کے لیے بہت بڑی سہولت ہوگی کیونکہ والا ڈائننگ ہال سندھ کا سب سے بڑا ہال ہے جہاں روزانہ متعدد شفٹوں کے ذریعے ہزاروں افراد کو دوپہر اور رات کا کھانا مفت فراہم کیا جارہا ہے ۔

 چیئرمین ملک ریاض کی خواہش کے مطابق بحریہ دسترخوان کے دروازے خاص و عام کے لیے کھلے ہیں تاکہ ہر کوئی صاف ستھرے ماحول میں عزت اور سہولت کے ساتھ کھانا کھا سکے اس وقت سندھ میں پہلے ہی 11 دسترخوان کام کر رہے ہیں جبکہ ملک بھر میں 18 سے زیادہ شہروں میں بحریہ دسترخوان موجود ہیں۔