اسلام آباد،15ستمبر (اے پی پی):فواد حسن فواد نے نگران وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ فواد حسن فواد کی بطور نگران وفاقی وزیر حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ افسران اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224 (ون اے) کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر ان کی تقرری کی ہے۔











