مری؛ہاشو فاﺅنڈیشن کا “کرافٹس آف کمپیشن” کےنئے آﺅٹ لیٹ کا آغاز

40

مری،15 ستمبر(اے پی پی): ہاشو فاﺅنڈیشن نے پرل کانٹی نینٹل بھوربن مری میں باضابطہ طور پر اپنا نیا آوٹ لیٹ  “کرافٹس آف کمپیشن” شروع کیا ہے ،یہ پاپ اپ افغانستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور دستکاری کو ظاہر کرتے ہوئے شاندار افغان مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ آوٹ لیٹ سے ہر خریداری براہ راست افغان پناہ گزینوں کو بااختیار بنانے کے علاوہ روزگار فراہم کرتی ہے۔

 تقریب میں یو این ایچ سی آر، کمشنریٹ آف افغان ریفیوجیز آفس اور ہاشو فاونڈیشن کے دیگر شراکت داروں نے شرکت کی جنہوں نے اس اقدام اور افغان مہاجرین کو بااختیار بنانے پر اس کے اثرات کو سراہا۔

ہاشو فاﺅنڈیشن کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر عبدالوحید نے طویل مدتی اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے خواتین اور کمزور گروہوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے افغان مصنوعات کو فروغ دینے کے گہرے اثرات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان پروڈکٹس کوچیمپئین بنا کر کرافٹس آف کمپیشن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ افغان خواتین اور نوجوان مشکلات کے باوجود بھی پھل پھول سکتے ہیں۔

اجتماع کے دوران، UNHCR اور CAR کے نمائندوں نے ہاشو فاونڈیشن کے نقطہ نظر کو سراہا اور اثرات پر مبنی کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پناہ گزینوں کو خود کفالت حاصل کرنے اور پائیدار معاش کے قیام کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتے ہیں ۔پروگرام سے مستفید ہونے والی نادیہ نے کہا کہ  “میں ہاشو فاونڈیشن اور یو این ایچ سی آر کی طرف سے فراہم کردہ موقع کے لیے شکر گزار ہوں ان کے تعاون سے میں اپنی نسلوں پرانے دستکاری کے لیے اپنے شوق کو کاروبار میں بدلنے میں کامیاب رہی، میں نے جو وسائل اور تربیت حاصل کی ہے وہ میرے منصوبے کو شروع کرنے اورترقی کرنے میں میری مدد کرنے میں انمول رہے ہیں، میں یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہوں اور میں ان کی ہمیشہ کے لیے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کیا۔”

 افتتاحی تقریب نے ہاشو فاونڈیشن کے UNHCR-HF LIVE HMT پروجیکٹ کے ذریعے مستفید ہونے والوں کی زندگیوں کو بااختیار بنانے اور بہتر بنانے کے مشن میں ایک اہم سنگ میل کا نشان لگایا اورکہا کہ یہ اس عظیم کوشش میں شامل تمام لوگوں کی لگن اور محنت کا ثبوت ہے۔