لاہور،16ستمبر (اے پی پی): کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کی ہفتہ وار کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایل ڈی اے و ایم سی ایل کے تمام ونگز نے اپنی اپنی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
کمشنر لاہور نے ایم سی ایل کے ڈپٹی سی اوز کو اپنے اپنے ٹاونز کی تمام رپورٹس مرتب کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے رہائشی نقشہ تین دن میں منظور کررہا ہے،ایم سی ایل بھی تین دن میں منظور کرنےکی پلاننگ کرے۔انہوں نے کہا کہ ریکوریز کے حوالے سے آمدن ڈیٹا صرف فنانس افیسرز کا پیش کردہ قابل قبول ہوگا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے نے 65 بلڈنگز، 62 ریسٹورنس کو بغیر پارکنگ پر نوٹس دئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اوپن پڑے عمارتی ملبہ پر سخت ایکشن لیں،زیرتعمیر بلڈنگز کے گرد وال ہونی چاہیے۔
کمشنر لاہور نے ایم سی ایل کو ہدایت دی کہ سکولز، ہسپتالوں کے باہر تجاوزات کیخلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائیگا، مکمل کلیئر کرائیں، ایم سی ایل غیرقانونی بلڈنگز کی نشاندہی کیلئے موبائیل ایپ ایل ڈی اے کی طرز پر بنائے۔
اجلاس میں شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات و کمرشلایزیش کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ کمرشل املاک کی انتظامیہ اور مالکان کو پارکنگ قوانین پر عملدرآمد کرانے کا پابند کیا جائے۔ پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ ایم سی ایل میں نقشوں کی قوانین کے مطابق منظوری اور شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ محمد علی رندھاوا نے ہدایت دی کہ تعمیرات منظور شدہ نقشوں کے مطابق بنانے کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں مانیٹرنگ میکانزم بہتر بنائیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی کیپٹن ر شاہمیر اقبال۔ ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے ڈی جی عمران علی، سی ای او ایم سی ایل علی بخاری، ڈائریکٹر ایڈمن ایم سی ایل کلیم یوسف نے شرکت کی جبکہ چیف ٹاؤن پلانر ون سدرہ تبسم، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی،ایم او ریگولیشن فیصل شہزاد،ایم او پی مصطفی معظم،ایم او انفرا میاں ثاقب، ڈائریکٹر فنانس، ٹاؤن پلاننگ اور ایم سی ایل کے افسران بھی شریک تھے ۔











