مری؛ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ریلی کا انعقاد

42

مری،27ستمبر(اے پی پی ): عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ریلی  نکالی گئی ، جس میں پتریاٹہ چئیر لفٹ کیبل کار منیجر امجد بٹ اور دیگر نے  شرکت کی  جس میں سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں سیاحوں سکولوں وکالجوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ ملکہء کوہسار مری ایک بین الاقوامی سیاحتی سٹیشن کا درجہ رکھتی ہے اور سیاحت کے لحاظ سے مری ایک بڑی ٹورازم انڈسٹری ہے۔ان کا کہناتھا مری میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیاحوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنا ہونگی تاکہ یہاں زیادہ سے زیاددہ سیاحوں کو تفریح کے مواقع میسر آسکیں۔