پتوکی،27ستمبر(اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پھولنگر کے علاقہ پرناواں گاؤں میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی 13کنال سرکاری اراضی کی قیمت تقریباً 14 کروڑ روپے بنتی ہے، واگزار کروائی گئی اراضی پر قبضہ مافیا نے عرصہ دراز سے قبضہ جما رکھا تھا ،ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کے حکم پر تحصیل پتوکی بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں،سرکاری اراضی کا چپا چپا قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے گا۔











