ملتان؛ہیڈ سکندری نالہ سورج میانی میں چھلانگ لگا کر ڈوبنے والے شخص کی لاش تلاش کر لی گئی

48

ملتان، 10 ستمبر(اے پی پی): ریسیکو 1122 نے گزشتہ روز ہیڈ سکندری نالہ سورج میانی میں چھلانگ لگا کر ڈوبنے والے شخص کی لاش تلاش کر لی ہے اور پولیس کو اطلاع کرنے کے بعد  نعش کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پولیس کالر اور کچھ مقامی لوگوں نے ایک نامعلوم شخص کو نہر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی،  ریسکیو کنٹرول روم نے  اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر  ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو وہیکلز اور واٹر ریسکیو ٹیمیں بھیجوا دی اور اس شخص کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لائن سرچ ، سکوبا ڈائیونگ اور بوٹ ببلنگ کے ذریعے ڈوبنے والے شخص کی تلاش کی اور نعش کو تلاش کرلیا گیا۔