ملتان آرٹس کونسل میں محفل مشاعرہ کا انعقاد ، کالجز کے  39 اساتذہ نے اپنا کلام پیش کیا

31

ملتان ، 08 ستمبر (اے پی پی ): محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام  ملتان آرٹس کونسل میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا،محفل مشاعرہ میں جنوبی پنجاب کے کالجز کے  39 اساتذہ نے اپنا کلام پیش کیا۔شرکاء نے مشاعرہ انہماک اور دلچسپی سے سنا۔ معروف گلوکارہ پروفیسر راحت بانو ملتانیکر نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔

 اس موقع پرسیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے شاعروں کے ادبی اور تخلیقی ٹیلٹ کے فروغ اور حوصلہ افزائی  کے لیے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیاگیا، کالجز کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کا مشاعرہ منعقد گیا ہے، آئندہ گلوکاری اور دیگر ادبی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شعراء نئی نسل کی حوصلہ افزائی کریں، نوجوان نسل شعراء کو خصوصی طور پر سنتی ہیں۔

محفل مشاعرہ میں  پرنسپل و فوکل پرسن پروفیسر علی سخنور اور پروفیسر شگفتہ پروین نے میزبانی کے فرائض انجام دیے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی صدر مشاعرہ تھے۔

 مہمان خصوصی سیکرٹری ہائر  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب محمد الطاف بلوچ نے تمام اساتذہ کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد عبداللہ خان سنبل کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی گئی۔

محفل مشاعرہ میں ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ محمد فاروق ڈوگر، ڈپٹی سیکرٹری رانا عبدالصبور ٹھاکر، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب طارق محمود اعوان ، ایڈیشنل سیکرٹری ملک عطاالحق، چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم،سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم قریشی,ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر فرید شریف فاروقی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ملتان میاں نعیم عاصم، ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل زاہد اقبال ،ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب شاہد ملک، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عظیم قریشی، سیکشن آفیسرز فرخ جاوید، ایمن پرویز، سلمان اسلم بھٹی، عامر ملک، فہد نور بلوچ، ڈائریکٹر کالجز ملتان احمر رؤف، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان اصغر سندھو، ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن میاں خالد عالم کالجز کے پرنسپلز اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔