ملتان؛آر پی او کامختلف تھانوں کا دورہ،میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

22

ملتان،08 ستمبر(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے جمعہ کو مختلف تھانوں کا دورہ کیا اورمیرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

سی پی او ملتان منصورالحق رانا اور ایس ایس پی آپریشنز محمد عمران بھی انکے ہمراہ تھے۔آر پی او نے تھانوں کی بلڈنگ، حوالات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جبکہ تھانوں میں قید ملزمان سے استفسار بھی کیا۔

اس موقع پر آر پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین سے شائستہ رویہ اختیار کیا جائے،ریجن کے تمام تھانوں میں میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔